دنیا کا معمر ترین کچھوا 191 برس کا ہوگیا

اس معمر کچھوے نے گزشتہ دنوں ہی اپنی 191 سالگرہ منائی ہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
اس معمر کچھوے نے گزشتہ دنوں ہی اپنی 191 سالگرہ منائی ہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ صرف انسان ہی زندگی کی 100بہاریں دیکھنے والا واحد جاندار ہے تو یقیناً یہ اُس کی غلط فہمی ہے کیونکہ برطانیہ میں ایک ایسا کچھوا بھی ہے جو زندگی کی191 بہاریں دیکھ چکا ہے۔

برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے ایک پارک میں رہنے والا جوناتھن نامی یہ کچھوا دنیا کے معمر ترین جاندار کا اعزاز رکھتا ہے۔

برطانیہ میں مقیم اس معمر کچھوے نے گزشتہ دنوں ہی اپنی 191 سالگرہ منائی ہے۔

جوناتھن 1832میں برطانیہ میں ہی پیدا ہوا تھا جبکہ اس کے تمام ساتھی کئی دہائیوں پہلے ہی اس کا ساتھ چھوڑ کر دنیا سے جا چکے ہیں۔بڑھاپے کی وجہ سے اس کے پورے جسم پر جھریاں پڑ چکی ہیں اور اس ہی لئے یہ زیادہ دیر حرکت بھی نہیں کر سکتا ۔

اس کچھوے کو 50 سال کی عمر میں 1882 میں سینٹ ہیلنا لایا گیا—فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز
اس کچھوے کو 50 سال کی عمر میں 1882 میں سینٹ ہیلنا لایا گیا—فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈز

رپورٹس کے مطابق اس کچھوے کو 50 سال کی عمر میں 1882 میں سینٹ ہیلینا لایا گیا تھا اور گزشتہ سال گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جوناتھن کو دنیا کا سب سے معمر کچھوا قرار دیا تھا۔

اس سے قبل دنیا کے سب سے معمر کچھوے کا اعزاز والا توئی ملیلا نامی کچھوے کے پاس تھا جو 1965 میں 188 سال کی متوقع عمر میں مر گیا تھا۔

جوناتھن کے پسندیدہ کھانے میں بند گوبھی، کھیرا، گاجر، سیب اور دیگر موسمی پھل شامل ہیں۔—فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈ
جوناتھن کے پسندیدہ کھانے میں بند گوبھی، کھیرا، گاجر، سیب اور دیگر موسمی پھل شامل ہیں۔—فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈ

سینٹ ہیلینا کی حکومت کے مطابق جوناتھن نابینا ہے اور وہ سونگھنے کی حس کھو چکا ہے اور اسے ویٹرنری ٹیم کی مدد سے کھانا کھلایا جاتا ہے۔

 جوناتھن کے پسندیدہ کھانے میں بند گوبھی، کھیرا، گاجر، سیب اور دیگر موسمی پھل شامل ہیں۔

مزید خبریں :