لاہور میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا۔

پولیس وین کی ٹکر سے 8سالہ ریحان کے جاں بحق ہونے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ متوفی ریحان گلی میں سائیکل چلا رہا تھاکہ تیز رفتار پولیس وین نے اسے کچل دیا۔

حادثہ کے بعد گلی میں موجود افراد بچےاور پولیس وین کے گرد جمع ہوئے اور 8 سالہ ریحان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والا ریحان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

مزید خبریں :