پاکستان
17 جنوری ، 2013

منظر امام کا قتل قابل مذمت،متحدہ کے غم میں شریک ہیں،اسفندیار ولی

 منظر امام کا قتل قابل مذمت،متحدہ کے غم میں شریک ہیں،اسفندیار ولی

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکوٹیلی فون کرکے ان سے سندھ اسمبلی کے رکن منظر امام کے قتل پر تعزیت کی۔انھوں نے اس موقع پر گورنر عباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم، ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی کے قتل کی مذمت کرتے ہیں،اور ایم کیوایم کے غم میں برابرکے شریکہیں،منظرامام کے قاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے،انھوں نے کہا کہ دہشت گردکراچی کاامن تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :