پاکستان
17 جنوری ، 2013

مذاکرات طول پکڑ گئے،کائرہ صدر وزیراعظم کو اپ ڈیٹ کرتے رہے،ذرائع

مذاکرات طول پکڑ گئے،کائرہ صدر وزیراعظم کو اپ ڈیٹ کرتے رہے،ذرائع

اسلام آباد…ڈاکٹرطاہرالقادری اورحکومتی ٹیم کے مذاکرات مثبت ماحول میں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق دو نوں جانب سے چاروں نکات پربات ہوگئی ہے اور اب اسے تحریری شکل دی جارہی ہے،حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان جاری مذاکرات طول پکڑ گئے ہیں واضح رہے کہ طرفین کے درمیان شام چار بجے سے مذاکرات جاری ہیں۔جبکہ وفاقی وزیر قمر زماں کائرہ نے صدر زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو صورتحال سے اپ ڈیٹ کرتے رہے اور تازہ ترین ہدایات بھی لیتے رہے۔ادھر مذاکراتی ٹیم میں شامل ایم کیو ایم کے رکن او روفاقی وزیر بابر خان غوری نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو فون کرکے مذاکراتی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :