Election 2024 Election 2024

پاکستان
Time 08 دسمبر ، 2023

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر— فوٹو:فائل
آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے  5 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک کے علاقے ملازئی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی دورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن 7 اور 8 دسمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں :