18 جنوری ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں منظرامام کی شہادت کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، منظرامام کی شہادت سے ایم کیوایم سینئر اورنظریاتی کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عوام اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کرملک کودہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے متحدہوجائیں اور منظرامام کے قتل اور دہشت گردوں کیخلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھرمیں 3 روزہ سوگ منائیں۔ ایم کیو ایم کے قائد نے مزید کہا کہ عوام بازوٴں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، کاروبار بندرکھیں، تنظیمی سرگرمیاں مکمل طور پرمعطل کردیں، منظر امام شہید ہم میں نہیں لیکن وہ مرکے بھی امر ہوگئے ہیں۔