پاکستان
18 جنوری ، 2013

طاہرالقادری کیبن سے باہر آگئے، لاہور کیلئے روانہ

 طاہرالقادری کیبن سے باہر آگئے، لاہور کیلئے روانہ

اسلام آباد…تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری چار روزہ لانگ مارچ کے دھرنے کے بعد اپنے کیبن سے نکل کرگاڑی میں بیٹھ گئے اور لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔ ڈاکٹر طاہر القادی نے کیبن سے نکلتے وقت لانگ مارچ کے شرکاء کو ہاتھ ہلایااوروکٹری کانشان بنایا اور دھرنے کے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری لاہورکیلئے روانہ ہوگئے ہیں، تاہم امکان ہے کہ وہ راستے میں کچھ دیرقیام بھی کریں۔

مزید خبریں :