18 جنوری ، 2013
کراچی … اے این پی کے رہنما بشیر جان کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہیں، جس طرح ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسا ہی اے این پی کے ساتھ ہورہا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما منظر امام کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اے این پی کے رہنما بشیر جان نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسی ہی صورتحال کا اے این پی کو بھی سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہیں، گزشتہ رات الطاف حسین اور اسفند یار ولی کے درمیان ٹیلی فون پر بات ہوئی جس میں دونوں رہنماوٴں نے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔