پیپلزپارٹی کا شہید بے نظیر بھٹو کی برسی سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی نے 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر گڑھی خدابخش سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا، بلاول بھٹو ملک بھر میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد شرجیل میمن، شیری رحمان، ناصر حسین شاہ، شازیہ مری اور دیگر رہنماؤں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش سے کرے گی۔

شازیہ مری نے عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پورے ملک کو ترقی دے گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کا انتخابی منشور تیار ہے، جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :