پاکستان
18 جنوری ، 2013

کراچی میں خونی انتخابات کا امکان ہے،نبیل گبول

 کراچی میں خونی انتخابات کا امکان ہے،نبیل گبول

لاہور…پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نبیل گبول نے کہاہے کہ کراچی میں خونی انتخابات کا امکان ہے،الیکشن سے پہلے کراچی میں آپریشن کلین اپ ہونا چاہیے،جرائم پیشہ افراد کے پاس اتنا اسلحہ ہے کہ وزیرستان میں بھی نہیں ہوگا،رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں نبیل گبول کاکہناتھاکہ انہوں نے نوازشریف سے کہا ہے کہ کراچی سے سیٹیں نکالنی ہیں تو جرائم پیشہ افراد کے سرپرہاتھ رکھنا ہوگا ، کراچی کے حالات سے ایم کیو ایم سمیت سب ہی پریشان ہیں، جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن سے ہی امن ہوگا،نبیل گبول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سوا تمام جماعتیں انہیں بہت عزت دیتی ہیں،صدر زرداری جب تک نہیں نکالیں گے، وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے ،انہوں نے بتایا کہ کسی اور جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران کریں گے۔

مزید خبریں :