Time 17 دسمبر ، 2023
پاکستان

حکومت کا مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین کو کرسمس  پر  تنخواہ  اور  پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل دفتر کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے خط میں  کہا گیا ہےکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کی جائے۔

وزارت خزانہ نے ہدایت کی ہےکہ مسیحی ملازمین کو تنخواہ  اور  پنشن 20 دسمبرتک ادا کردی جائے۔

مزید خبریں :