کاروبار
19 جنوری ، 2013

پنجاب کے سی این جی اسٹیشنزپھر غیر معینہ مدت کیلئے بند

پنجاب کے سی این جی اسٹیشنزپھر غیر معینہ مدت کیلئے بند

لاہور…پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز 24 روز بعد صرف ایک روز کھلنے کے بعد پھر سے غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو گئے، جس پرصارفین سر پکڑ کررہ گئے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خدا خدا کر کے 24 روز بعد صارفین کو ایک روز کے لئے سستی سی این جی ملی تو وہ خوش ہوگئے، مگر جونہی اس کی دوبارہ غیرمعینہ بندش کا اعلان ہوا تو ان کی خوشی پر پانی پھرگیا۔ سی این جی کی بندش سے عام صارفین کے علاوہ رکشہ، ٹیکسی ڈرائیور اوردیہاڑی دار مزدوربھی پریشان ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت گیس کی مساوی لوڈشیڈنگ کرے، ادھرسوئی ناردرن حکا م کا کہنا ہے کہ جب شارٹ فال کم ہو گا تو سی این جی کھول دینگے، فی الحال کوئی تاریخ نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں :