پاکستان
19 جنوری ، 2013

کامران فیصل کی میت آبائی شہرمیاں چنوں پہنچادی گئی

کامران فیصل کی میت آبائی شہرمیاں چنوں پہنچادی گئی

میاں چنوں…نیب کے تحقیقاتی افسرکامران فیصل کی میت آبائی شہرمیاں چنوں پہنچادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے تحقیقاتی افسرکامران فیصل کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی شہرمیاں چنوں پہنچادی گئی ہے، جہاں ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی جائیگی۔ کامران فیصل رینٹل پاور کیس میں نیب کے تفتیشی افسر تھے۔ اسلام آباد میں نیب افسر کامران فیصل کی پراسرارموت سے آبائی شہر میاں چنوں میں غم کی فضاہے۔ کامران فیصل نے اپنے کیریئر کا آغاز نیب کوئٹہ سے کیا۔ وہ رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر 15 ملزمان کے خلا ف اہم تفتیشی افسر تھے۔ انہوں نے بیوہ اوردوبیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

مزید خبریں :