Time 24 دسمبر ، 2023
پاکستان

الیکشن کمشنر پنجاب کا پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات کا نوٹس

صوبائی الیکشن کمشنر نے آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری طور پر مداخلت کی ہدایت کی— فوٹو:فائل
صوبائی الیکشن کمشنر نے آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری طور پر مداخلت کی ہدایت کی— فوٹو:فائل

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی چھیننے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے فوری کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو خط لکھ دیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری طور پر مداخلت کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات میڈیا میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آر او دفاتر سے پی ٹی آئی امیدواروں سےکاغذات نامزدگی چھینےجارہے ہیں، الیکشن کمیشن نے واقعات کےتدارک کیلئے متعلقہ حکام کو خطوط لکھے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

خط کے متن کے مطابق ریٹرننگ افسران بھی موجودہ صورتحال پر قابو پانے میں ناکام نظرآرہے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ان واقعات سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا۔

مزید خبریں :