Time 25 دسمبر ، 2023
پاکستان

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 7242 مرد اور 471 خواتین امیداروں نے کاغذات جمع کرائے: الیکشن کمیشن— فوٹو: اے پی پی/24 دسمبر 2023
قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 7242 مرد اور 471 خواتین امیداروں نے کاغذات جمع کرائے: الیکشن کمیشن— فوٹو: اے پی پی/24 دسمبر 2023

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 7242 مرد اور 471 خواتین امیداروں نے کاغذات جمع کرائے۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 1283 مرد اور 39 خواتین نے کاغذات جمع کرائے۔ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 182 مرد اور 26 خواتین جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی سیٹوں کیلئے 3594 مرد اور 277 خواتین امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

سندھ سے قومی اسمبلی کی 1571 مرد اور 110 خواتین امیدواروں اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کیلئے 612 مرد اور 19 خواتین نے اپنے کاغذات جمع کرائے۔

صوبائی اسمبلوں کے لیے 17 ہزار 744 مرد اور 802 خواتین امیداروں نے نامزدگی جمع کرائی ہے۔ خیبر پختوانخوا اسمبلی کیلئے 3349 مرد اور 115 خواتین اور پنجاب اسمبلی کیلئے 8592 مرد اور 437 خواتین امیدوروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سندھ اسمبلی کیلئے 4060 مرد اور 205 خواتین امیدواروں اور بلوچستان اسمبلی کیلئے 1743 مرد اور 45 خواتین کی جانب سے نامزدگیاں جمع کرائی گئیں۔ خواتین کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے  459 کاغذات جمع کرائے گئے۔

خیبر پختونخوا سے 97، پنجاب سے 195، سندھ سے 118 اور بلوچستان سے 49 خواتین نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے 321، پنجاب اسمبلی کیلئے  601، سندھ اسمبلی کیلئے 309 اور بلوچستان اسمبلی کیلئے 134 خواتین نے مخصوص نشستوں پر کاغذات جمع کرائے۔ 

غیر مسلموں کی نشست پر قومی اسمبلی کے لیے 140 مرد اور 10 خواتین جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی غیر مسلموں کی مخصوص نشست کیلئے 361 مرد اور 32 خواتین نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔

مزید خبریں :