19 جنوری ، 2013
کراچی…مسلم لیگ ن کے کچھ ارکان کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ،جیو ٹی وی کے پروگران کیپٹل ٹاک کے اینکر حامد میر کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں راجااسد اورراجاصفدر نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں راجااسد اورراجاصفدر کے والدراجہ افضل بھی موجود ہیں ،دونوں بھائی جہلم سے ارکان قومی اسمبلی ہیں۔ حامد میر کے مطابق پیپلزپارٹی کے بھی کچھ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے ۔