پاکستان
19 جنوری ، 2013

ن لیگ کے رہنما راجا افضل کا بیٹوں سمیت پی پی میں شمولیت کا اعلان

ن لیگ کے رہنما راجا افضل کا بیٹوں سمیت پی پی میں شمولیت کا اعلان

کراچی … جہلم سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجا افضل، ارکان قومی اسمبلی راجا صفدر اور راجا اسد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، راجا افضل کہتے ہیں کہ میں آج کسی کی حمایت یا مخالفت میں بات نہیں کرنا چاہتا، فریال تالپور کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل مزید لوگ بھی پیپلزپارٹی جوائن کریں گے۔ راجا افضل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بلاول ہاوٴس کراچی میں خورشید شاہ اور فریال تالپور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجا افضل کا کہنا ہے کہ کسی کی حمایت یا مخالفت میں بات نہیں کرنا چاہتا، مزید لوگ بھی پیپلزپارٹی جوائن کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما فریال تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے اس میں لوگوں کی شمولیت ہوتی رہتی ہے، انتخابات سے قبل مزید لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما راجا صفدر اور راجا اسد جہلم سے ارکان قومی اسمبلی ہیں جبکہ ان کے والد راجا افضل بھی رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل راجا افضل، راجا اسد اور راجا صفدر نے بلاول ہاوٴس کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ جیو نیوز کے اینکر حامد میر کے مطابق پنجاب میں پیپلزپارٹی کے بھی کچھ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :