پنوعاقل کے قریب مسافر کوچ کھڈے میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

مسافر کوچ کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا اور کوچ بے قابو ہوکر کھڈے میں جاگری: پولیس/ فائل فوٹو
مسافر کوچ کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا اور کوچ بے قابو ہوکر کھڈے میں جاگری: پولیس/ فائل فوٹو

سکھر: پنو عاقل کے قریب مسافرکوچ کھڈے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوچ مسافروں سے بھری ہوئی تھی جو کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ بدقسمتی سے پنوعاقل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مسافر کوچ کو حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا اور کوچ بے قابو ہوکر کھڈے میں جاگری۔

پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 سے زائد مسافر زخمی اور 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :