کاروبار
Time 10 جنوری ، 2024

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 13 پیسے ہے۔ 

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسےکم ہو کر 282.18 روپے کا ہے۔