Time 16 جنوری ، 2024
کاروبار

ٹیکس چوروں کے بجلی وگیس کنکشن منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنےکا فیصلہ مؤخر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹیکس چوروں کے بجلی وگیس کنکشن منقطع  اور موبائل سمز بلاک کرنےکا فیصلہ فی الحال مؤخر کردیا گیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق  نان فائلرز کے خلاف  انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 114B کے تحت کارروائی کی جانی تھی، نان فائلرز کے خلاف  ایکشن  لینے سے قبل  انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جاسکا، نان فائلرز کے خلاف  اقدامات  سے ایف بی آر کو عدالتوں سے قانونی  معاملات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ یکم مارچ  تک فعال ٹیکس دہندہ لسٹ  جاری کرنےکے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، نان فائلرز کے خلاف سمز بند،کنکشن منقطع کےعلاوہ جرمانہ لگانے کے اقدامات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر لیگل ایشوز کے مسائل اور ڈیٹا مکمل نہ  ہونے کے باعث نان فائلرز کے خلاف ایکشن نہیں لے سکا، اقدامات کے تحت جون 2024 تک 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانےکا ہدف تھا۔

مزید خبریں :