دنیا
25 فروری ، 2012

نیلسن منڈیلا پیٹ کے درد کی شکایت کے بعد اسپتال داخل

 نیلسن منڈیلا پیٹ کے درد کی شکایت کے بعد اسپتال داخل

جو ہانسبرگ…جنوبی افریقاکے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو طویل عرصے سے پیٹ کے درد کی شکایت کے بعد اسپتال داخل کرادیا گیا ہے موجودہ صدرجیکوب زوما کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور فوراً اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی۔93 سالہ کے نیلسن منڈیلا کو طویل عرصے سے پیٹ کے درد کی شکایت تھی جس پر میڈیکل ٹیم نے انہیں مناسب دیکھ بھال کا مشورہ دیا،بیان میں صدر اور ان کی فیملی کی مکمل پرائیوسی کی ہدایت کی گئی ہے، نیلسن منڈیلا آخری بار سال 2010 میں ورلڈکپ میں عوام کے سامنے ائے تھے،1993 میں نوبل امن انعام جیتنے والے نیلسن پہلی بار سیاہ فام جنوبی افریقہ کے صدر بنے اور 1999 میں مدت پوری کرتے ہوئے اپنے عہدے سے علیحدہ ہوگئے۔

مزید خبریں :