دنیا
Time 20 جنوری ، 2024

اسرائیل کا شام میں حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار سمیت 5 افراد ہلاک

دمشق میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایرانی ایڈوائزرز کے زیر استعمال تھی: خبر ایجنسی۔ فوٹو فائل
دمشق میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایرانی ایڈوائزرز کے زیر استعمال تھی: خبر ایجنسی۔ فوٹو فائل

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی حکام کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایرانی ایڈوائزرز کے زیر استعمال تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں عمارت پر ممکنہ اسرائیلی حملہ رپورٹ کیا تھا۔

مزید خبریں :