کاروبار
Time 24 جنوری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن،47کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے طے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 822 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 602 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 65 ہزار 63 رہی۔

بازار میں آج 47کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 70 ارب روپے بڑھ کر 9  ہزار 483 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :