26 جنوری ، 2024
پشاور: پی ٹی آئی کی رہنما شاندار گلزار نے کہا ہےکہ 9 اور 10 مئی واقعات جس نے کیے اللہ اس کو پوچھے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 30 سے پی ٹی آئی کی امیدوار شاندانہ گلزار نے کہا کہ مریم نواز کی خواہش پر صحت کارڈ کی سہولت چلی گئی جب کہ پرویز خٹک کا الیکشن سے پہلے ان کے ڈبے بھر جانے کا دعوی خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا تعین ہو چکا تو الیکشن کرا کے عوام کے پیسے کیوں ضائع کر رہے ہیں۔
شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی واقعات جس نے کیے اللہ اس کو پوچھے، مجھ پر جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں، اپنے ہی ملک میں ویزا لے کر گھر آنا پڑا بڑی عجیب بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صحت اور تعلیمی سہولیات دیں کیوں کہ یہ ہمارا حق ہے، ہم ٹیکس دیتے ہیں، عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔