پاکستان

الیکشن کے بعد پارٹی چھوڑنے کی خبریں، اسد قیصر نے قرآن پر وفادار رہنے کا حلف اٹھا لیا

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے انتخابات کے بعد پارٹی چھوڑنے سے متعلق زیرگردش خبروں کے بعد کارکنوں کا اعتماد بحال رکھنے کیلئے قرآن پاک پر پارٹی سے دفادار رہنے کا حلف اٹھا لیا۔

صوابی میں ایک جلسے کے دوران اسد قیصر نے قرآن پر حلف لیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک پاک پر حلف لیتا ہوں کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور انتخابات کے بعد بھی پارٹی کا وفادار رہوں گا۔

انہوں نے حلف لیتے ہوئے کہا کہ 29 سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، قرآن پر حلف لینا عجیب لگتا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، میں پی ٹی آئی ہوں اور صوبے میں پارٹی کو میں نے منظم کیا ہے۔ 

اس سے قبل خبریں زیرگردش تھی کہ انتخابات کے بعد اسد قیصر پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے تاہم بعد میں اسد قیصر کی جانب سے تردیدی بیان جاری کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شیر زمان نے بھی قرآن مجید پر حلف کی ویڈیو جاری کردی۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے وفادار رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر پارٹی اور قائد سے وفادار رہنے کا حلف اٹھایا ہے جن میں وکیل سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :