Time 26 جنوری ، 2024
پاکستان

’ایک کام بتائیں جو علاقے میں کروایا ہو‘، کارکن کے سوال پراسد قیصر غصے میں آگئے

پی ٹی آئی رہنما کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر ایک کارکن نے ’جھوٹ ہے جھوٹ ہے‘ کا نعرہ بھی لگایا— فوٹو: اسکرین گریب
پی ٹی آئی رہنما کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر ایک کارکن نے ’جھوٹ ہے جھوٹ ہے‘ کا نعرہ بھی لگایا— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر جلسے میں کارکنوں کے سوال کرنے پر غصے میں آگئے اور واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

صوابی میں انتخابی جلسے کے دوران کارکنوں نے اسدقیصر کو کھری کھری سنادی جس پر انہیں غصہ آگیا۔

سابق سپیکر کی انتخابی جلسے کے دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں کارکنان اسد قیصر سے سوال کر رہے ہیں کہ آپ ایک کام بتائیں جو ہمارے علاقے میں کروایا ہو۔

اس پر اسد قیصر غصے میں آگئے اور کارکنوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ جس کو دینا ہے دیں لیکن بات سلیقے سے کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد علاقے کے مسائل حل کرونگا۔ 

پی ٹی آئی رہنما کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر ایک کارکن نے ’جھوٹ ہے جھوٹ ہے‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید خبریں :