28 جنوری ، 2024
سوات، مالاکنڈ،لوئر دیر اور گردو نواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈکی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 180 کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔