کاروبار
16 جنوری ، 2012

آئی ایم ایف پروگرام ختم، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے فنڈ کی ضرورت

آئی ایم ایف پروگرام ختم، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے فنڈ کی ضرورت

اسلام آباد … آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم ہونے کی وجہ سے پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے اور اب وزارت اقتصادی امور ورلڈ بینک سے ڈسبسمنٹ لنک انڈیکیٹر disbusement link indicators کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جلد حاصل کرنے پر غور کیاجارہا ہے۔ وزارت اقتصادی امور ورلڈ بینک سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے جلد فنڈز حاصل کرنے پر غور کررہی ہے۔ اسلام آباد میں وزارت اقتصادی امور کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ورلڈ بینک کےdisbursement link indicators، پروگرام کے تحت فنڈز کی جلد منتقلی کا پروگرام زیر غور ہے۔ اس پروگرام کے تحت صحت، تعلیم اور توانائی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کم سے کم وقت میں مل سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک سے اس پروگرام پر جلد بات چیت ہوگی۔ پروگرام کے تحت چاروں صوبوں کے لئے فنڈز جلد مہیا ہوسکیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ ڈی ایل آئی پروگرام کے تحت صرف محصولات میں اصلاحات کے لئے 30 کروڑ ڈالر جلد مل سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے آئندہ 3 سال میں پاکستان کے لئے ساڑھے 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :