Time 04 فروری ، 2024
پاکستان

اے این پی اور قومی وطن پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

این اے 24 پر قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ امیدوار ہیں— فوٹو:فائل
این اے 24 پر قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ امیدوار ہیں— فوٹو:فائل

عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے درمیان دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق این اے 24 چارسدہ پر اے این پی قومی وطن پارٹی کے حق میں اپنا امیدوار دستبرار کرے گی جبکہ این اے 25 چارسدہ پر قومی وطن پارٹی ایمل ولی خان کے حق میں اپنا امیدوار  بٹھائے گی۔ 

این اے 24 پر قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ امیدوار ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ این اے 24 پر اے این پی کے امیدوار عرفان عالم دستبردار ہوں گے اور اسی طرح این اے 25 چارسدہ پر قومی وطن پارٹی کے قیصرجمال دستبرداری کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنما پریس کانفرنس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :