08 فروری ، 2024
پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر چین کا کہنا ہے کہ انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان تمام موسموں کا اسٹریٹیجک شراکت دار اور فولادی دوست ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ہونے والے حملوں پر گہری تشویش ہے، چین پاکستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، حملوں میں جانی نقصان پر دکھ ہے، لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، چین دہشت گردی کے خاتمے، معاشرے کے تحفظ اور سلامتی کے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی انتھک کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ تمام موسموں کا اسٹریٹیجک شراکت دار اور فولادی دوست ہونے کی حیثیت سے امید کرتےکہ پاکستان کے انتخابات ہموار، مستحکم اور محفوظ انداز میں ہوں۔