Time 11 فروری ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی نے کے پی میں وزارت اعلیٰ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیلئے اجلاس طلب کرلیا

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کا نام بھی وزارت اعلیٰ کیلئے پیش کیا جائے گاجبکہ علی امین گنڈاپور کا نام سرفہرست ہے: ذرائع— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کا نام بھی وزارت اعلیٰ کیلئے پیش کیا جائے گاجبکہ علی امین گنڈاپور کا نام سرفہرست ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا (کے پی) کی وزارت اعلیٰ کیلئے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں  علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی کے ناموں پر  غور کیا جائے گاجبکہ اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کا نام بھی وزارت اعلیٰ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور کا نام سرفہرست ہے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں آزاد امیدوار 90 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے تھے۔

مزید خبریں :