Time 21 فروری ، 2024
کھیل

کیچز سے فرق پڑتا ہے، فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے: ریزا ہینڈرکس

نسیم شاہ سے شروع میں بہت بہترین بولنگ کی، بیٹنگ میں مشکل ہو رہی تھی: پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں اظہار خیال— فوٹو: اسکرین گریب
نسیم شاہ سے شروع میں بہت بہترین بولنگ کی، بیٹنگ میں مشکل ہو رہی تھی: پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں اظہار خیال— فوٹو: اسکرین گریب

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں ملتان سلطان کے کھلاڑی ریزا ہینڈرکس نے کہا ہے کہ کیچز ڈراپ ہوئے جو میچ کا حصہ ہے، لیکن کیچز نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے، ہمیں فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریزا ہینڈریکس کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ سے شروع میں بہت بہترین بولنگ کی، بیٹنگ میں مشکل ہو رہی تھی مگر خوشی ہے کہ فنش لائن تک پہنچے۔

ملتان سلطان کے بیٹر ریزا ہینڈرکس کا کہنا تھا کہ لگاتار دوسری ففٹی پر خوشی ہوئی لیکن جب میچ جیت جائیں تو زیادہ خوشی ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہت اچھے سے ویلکم کیا ہے، اچھا لگا ملتان سلطان کا حصہ بن کر۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 46 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

میچ میں ملتان سلطان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آغا سلمان 52 اور جارڈن کاکس 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ اعظم خان 13، شاداب خان 11،کولن منرو 8 اور ایلکس ہیلز 2 رنز بنا سکے۔

عماد وسیم صفر، فہیم اشرف 1 اور نسیم شاہ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یوں پوری ٹیم 20 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر نے 2 اور ڈیوڈ ولی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کی اننگز

145 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے آخری اوور میں حاصل کرلیا، ریزا ہینڈرکس 58 اور محمد رضوان نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔یاسر خان 8 ، خوشدل شاہ 3 اور ڈیوڈ ملان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم ، ٹائمل ملز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے، وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔

مزید خبریں :