دنیا
25 جنوری ، 2013

مصری انقلاب کی دوسری سالگرہ پر مظاہرے سو سے زائد افراد زخمی

مصری انقلاب کی دوسری سالگرہ پر مظاہرے سو سے زائد افراد زخمی

قاہرہ …مصر میں حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کی دوسری سالگرہ پر مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہریں میں جھڑپیں ہوئیں جس میں سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسماعلیہ میں مظاہریں نے اخوان المسلمین کے دفتر کو آگ لگا دی۔ تحریر اسکوائر سمیت مختلف شہروں میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اورصدرمحمد مرسی کے مخالفین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں ہوئی ہیں۔ تحریر اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہریں جمع ہیں جوتبدیلی کا مطالبہ کر رہیں ہیں۔ ملک بھر میں صدر مرسی کے خلاف ریلیاں نکالی گئی پولیس نے صدارتی محل کے قریب رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہریں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شلنگ کی۔ اسکندریہ اور سویس شہر میں بھی پولیس اور مظاہریں میں جھڑپیں ہوئی۔ مظاہریں نے قاہرہ میں سرکاری ٹی وی کی عمارت کے سامنے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔مظاہریں کا کہنا ہے صدر اور اس کی حکومت کی کارکردگی ٹھیک نہیں جبکہ اپوزیشن نے احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں بڑھا جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :