Time 27 فروری ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے عامر ڈوگر کو نامزد کردیا

ڈپٹی اسپیکر کیلئے جنید خان ہمارے امیدوار ہونگے، ہم عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کرینگے: عمر ایوب— فوٹو:فائل
ڈپٹی اسپیکر کیلئے جنید خان ہمارے امیدوار ہونگے، ہم عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کرینگے: عمر ایوب— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو اسپیکر اور جنید خان کو ڈپٹی اسپیکرکیلئے امیدوار نامزد کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ پراعتماد ہیں، الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، یک جنبش قلم سےہماری نشستوں پر ضرب لگادی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 2 مارچ پورے پاکستان میں دیگرجماعتوں کے ساتھ احتجاج کرینگے، عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا، ہم عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کرینگے۔

عمر ایوب نے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو اسپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے جنید خان ہمارے امیدوار ہونگے۔

پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت بولے 29 تاریخ کو اسمبلی میں حلف لینے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی بیانیےکےمطابق خط آئی ایم ایف کوبھیجاجائےگا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :