16 جنوری ، 2012
نئی دہلی … بھارتی آرمی چیف جنرل وجے کمار سنگھ نے اپنی عمر سے متعلق تنازعہ پرعدالت سے رجوع کرلیا۔ بھارتی حکومت کے ان کو اس سال ریٹائر کیے جانے کے فیصلے کوآرمی چیف جنرل وی جے سنگھ نے مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کادعویٰ ہے کہ انکی تاریخ پیدائش 10 مئی 1950 کی بجائے 10مئی1951ہے گو کہ بھارتی فوج کی دستاویزات میں آرمی چیف کی تاریخ پیدائش10مئی 1950ہی درج ہے۔ بھارتی آرمی چیف کادعویٰ ہے کہ وہ اس سال نہیں اگلے سال مئی میں ریٹائرہونگے۔ آرمی چیف کی یہ درخواست بھارتی وزارت دفاع نے مستردکردی تھی۔