اعظم سواتی طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور: اسپیکر خیبر پختونخوا  اسمبلی کی تقرری کے دوران رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی طویل عرصے بعد منظر عام پر آگئے۔

اعظم سواتی نے اسپیکر کے چیمبر میں نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی کو گاؤن پہنایا، بابرسلیم سواتی کو گلے لگا کر ماتھا  چوما۔

جیونیوز سےگفتگو میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ  قومی اسمبلی جعلی ہے، لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کی شکلیں نہیں دیکھنا چاہتے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مانسہرہ میں نواز شریف کو بری شکست ہوئی، مانسہرہ کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے میرا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا بدلہ لیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی حفاظت کریں گے، یہ ملک کو تباہی کی طرف نہیں لے جاسکتے، ہم کوشش کریں گےکہ انتقام کے بجائے ملک کو  استحکام کی  طرف لےکر جائیں۔

مزید خبریں :