03 مارچ ، 2024
ضلع خیبر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح سویرے ضلع خیبر کے دور آفتادہ علاقے بازار ذخہ خیل میں پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مکان کی چھت گرنے کے باعث گھر میں سوتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کا بتانا ہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری بارش کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا۔