26 جنوری ، 2013
قندوز … افغان کے جنوب مشرقی شہر قندوز میں ایک خودکش حملے میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق خودکش دھماکا قندوز کے ایک مصروف بازارمیں ہوا ہے، دھماکے میں ہلاک افراد میں انسداد دہشت گردی پولیس کے سربراہ اور ٹریفک پولیس سربراہ بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔