اُس وقت کے حالات میں سنی اتحادکونسل میں شمولیت ہی بہترین فیصلہ تھا: بیرسٹرگوہر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سنی اتحادکونسل میں شمولیت  شیر افضل مروت اور  علی ظفر  نے غلط اور  چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹرگوہر نے درست قرار  دے دی۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ اُس وقت کے حالات میں سنی اتحادکونسل میں  شمولیت ہی بہترین فیصلہ تھا۔ 

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ  سپریم کورٹ سے استدعا ہےکہ ہمارے کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرے، 80 سیٹیں نہ ملنا بہت بڑا ایشو ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس کا فیصلہ کرےگی، دسمبر میں ہم نے مخصوص نشستوں سے متعلق فہرست آراو کے پاس جمع کرائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے  آئی ایم ایف کو خط پاکستان کی امداد رکوانے کے لیے نہیں بلکہ عالمی ادارے کو انتخابات کے شفاف ہونے کی شرط یاد دلانےکے لیے لکھا تھا، اوورسیز پاکستانی اگر کچھ کرتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔

دوسری جانب  رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر  نےکہا ہےکہ  بلے کا نشان ملا تو سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کیا جاسکتا ہے۔

جب کہ  سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہےکہ  پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کے انضمام میں بہت آئینی و قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

مزید خبریں :