رمضان اسپیشل: پنیر ریشمی ہانڈی کولاچی-Kolachi Style Paneer Reshmi Handi

آج پنیر ریشمی ہانڈی کو نئی طرح سے بنانے کا طریقہ جانیں__فوٹو: فائل
آج پنیر ریشمی ہانڈی کو نئی طرح سے بنانے کا طریقہ جانیں__فوٹو: فائل

افطار کے بعد رات کا کھانا ہو یا صبح سحری کا مینیو، اگر اس میں پنیر ریشمی ہانڈی ہوجائے تو کیا ہی بات ہے۔

آج  پنیر ریشمی ہانڈی کو نئی طرح سے بنانے کا طریقہ جانیں۔

اجزاء : 

چکن 700گرام، پیازپیسٹ 2عدد، سبز مرچ 5عدد، دہی ایک کپ، کریم ڈیڑھ کپ، لہسن 4جوے، ادرک 5گرام، چیڈر چیز 50گرام، خشک دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، کوکو نٹ پاؤڈر 2چائے کے چمچ، سبز شملہ مرچ ایک عدد، سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب : 

ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرلیں اور اس میں لہسن، ادرک، پیاز کا پیسٹ ڈال کر براؤن کر لیں۔ 

اب اس میں چکن ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں، پھر اس میں سبز مرچ، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، سفید مرچ پاؤڈر اور دہی ڈال کر پانچ منٹ تک پکالیں۔ 

اب اس میں چیڈر چیز ڈال کر مزید دو منٹ تک پکائیں، اب اس میں کوکونٹ پاؤڈر، کریم، سبزشملہ مرچ اور سبز مرچ ڈال کر دو منٹ تک پکالیں۔ 

آپ کی مزیدار چکن ریشمی ہانڈی تیار ہے۔

مزید خبریں :