رمضان اسپیشل: افطار کیلئے میکرونی رولز کی ترکیب جانیں-Macroni Roll Recipe

میکرونی بنائیں اور لوگوں کی تعریفیں سمیٹیں__فوٹو: فائل
میکرونی بنائیں اور لوگوں کی تعریفیں سمیٹیں__فوٹو: فائل

اجزاء: 

میکرونی ایک کپ، چیڈر چیز(کش کیا ہوا) ایک کپ، پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد(درمیانہ)، ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) 5-4عدد، گرم مصالحہ (پاؤڈر ) چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) حسب ذائقہ، انڈے دو عدد، بریڈ کرمز حسب ضرورت، میدہ حسب ضرورت، تیل تلنے کے لیے۔

ترکیب:

میکرونی کو فوڈ پروسیسر میں ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ 

پھر چیڈر چیز، ہری مرچ، پیاز، ہرا دھنیا کو بھی ساتھ ہی گرائنڈ کر لیں، ایک باؤل میں اس مرکب کو ڈالیں۔

اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، اب ہتھیلی پر ہلکا سا تیل لگا کر ان کو رولز کی شکل دیں اور ریفریجریٹر میں 20-15منٹ کے لیے رکھ دیں۔ 

انڈے پھینٹ کر میدے، پھر انڈے پھر بریڈ کرمز میں اچھی طرح رول کر لیں۔ 

تیل گرم کر یں اور رولز کو تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں، گولڈن ہونے پر نکا لیں، ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔

مزید خبریں :