عمران خان شہدا کی توہین کرنے والوں کیلئے بھی سزا تجویز کردیں، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی الیکشن "دھاندلی" والوں پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کیلئے بھی کوئی سزا تجویزکردیں اور 9 مئی کی شرمناک بغاوت کرنے والوں کیلئےبھی کوئی سزا تجویز کریں۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ عمران خان وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کی توہین کرنے والوں کیلئے بھی سزا تجویز کردیں۔

مزید خبریں :