نوازکو فارغ و قید کرنیوالے سازشی کرداروں سے عدالت پوچھے چلتی معیشت کو کیوں تباہ کیا؟ وزیر دفاع

ملک کو لٹیروں کے حوالے کیوں کیا گیا؟ کوئی تو غلطی مانے، کوئی اتنی اخلاقی جرات اورغیرت کامظاہرہ کرے: خواجہ آصف— فوٹو:فائل
ملک کو لٹیروں کے حوالے کیوں کیا گیا؟ کوئی تو غلطی مانے، کوئی اتنی اخلاقی جرات اورغیرت کامظاہرہ کرے: خواجہ آصف— فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ منتخب وزیر اعظم کو ڈرامے رچا کر فارغ اور قید کیا گیا، نواز شریف کے خلاف سازش میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، ثاقب نثار، آصف کھوسہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان شامل تھے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اگر آپ چاہتے ہیں نوازشریف کو نکالنے کیلئے استعمال قانون اور قاعدے متروک ہوجائیں تو عدالت ان تمام سازشی کرداروں سے پیار سے ہی پوچھ لے کہ چلتی معیشت کو تباہ کیوں کیاگیا؟

انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، ثاقب نثار، آصف کھوسہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید  اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اس سازش میں شامل تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ منتخب وزیر اعظم کو ڈرامے رچا کر فارغ اور قید کیا گیا، ملک کو لٹیروں کے حوالے کیوں کیا گیا؟ کوئی تو غلطی مانے، کوئی اتنی اخلاقی جرات اورغیرت کامظاہرہ کرے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ اگر آپ اپنا مستقبل درست کرناچاہتےہیں توماضی سےقطع تعلق کرناہوگا، اس پر کم از کم ندامت کا اظہار کرنا ہو گا.

انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقاربھٹو کے ریفرنس پرعدالتی فیصلہ تاریخ کو درست کرنےکی قابل ستائش کوشش ہے، انصاف نواز شریف کا بھی حق ہے۔

منتخب وزیر اعظم کو ڈرامے رچا کر فارغ کیا گیا، نواز شریف کے خلاف سازش باجوہ، ثاقب نثار، آصف کھوسہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان شامل تھے

مزید خبریں :