Time 18 مارچ ، 2024
پاکستان

ڈی آئی خان: خاتون ٹیچرقتل کیس میں 2طالبات کو سزائےموت اور ایک کو عمرقیدکی سزا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے خاتون ٹیچر  قتل کیس میں 2 طالبات کو سزائے موت  اور  ایک کو عمر قید کی سزا سنادی۔

خاتون ٹیچر قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نےجرم ثابت ہونے پر 2 طالبات کو سزائے موت کا حکم سنایا جب کہ تیسری ملزمہ کو کم عمر ہونے کی وجہ سے عمر قیدکی سزا سنائی۔ 

واقعہ مارچ 2022 کو انجم آباد میں پیش آیا تھا، تین طالبات نےاپنی ٹیچر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :