Time 21 مارچ ، 2024
کاروبار

حکومت کا بجلی بلوں کے ذریعے تاجروں سے ٹیکس لینے کا فیصلہ

ٹیکس وصولی اصل شاپ اونرکے بجائے دکان پرکاروبارکرنے والے سے کی جائے گی: ذرائع/ فائل فوٹو
ٹیکس وصولی اصل شاپ اونرکے بجائے دکان پرکاروبارکرنے والے سے کی جائے گی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے تاجروں سے بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس لینے کی اسکیم تیار کرلی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت نے 35 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اسکیم  تیار کی ہے جس میں تاجروں سے ٹیکس ماہانہ بجلی بلوں میں وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہےکہ تاجروں کی سالانہ آمدنی کو 12 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ٹیکس وصولی اصل شاپ اونرکے بجائے دکان پرکاروبارکرنے والے سے کی جائے گی،  اس کے لیے  بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ایک نیا کالم متعارف کرانے کی تجویز  بھی  سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ اسکیم نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے لائی جاسکتی ہے جب کہ آئی ایم ایف کو  بھی مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے۔