21 مارچ ، 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو میرے، حماد اظہر ، مراد سعید اور دیگر رہنماؤں کی واپسی کے بھی امکانات پیدا ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مونس الہٰی نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملےگا تو ویسے ہی ہمیں بھی ملےگا، ہمارے لیے جیل اور ایف آئی اے والا نہیں بلکہ الگ پلان بناہوا ہے۔
مونس الہٰی نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے زیادہ کوششیں نہیں ہو رہی ہیں۔ہم کورکمیٹی اور وکلا کے ساتھ بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ اٹھا رہے ہیں۔
مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ وکلا کی توجہ پریس کانفرنس، ٹاک شوز اور حلقے کی سیاست پر نہیں بلکہ صرف بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر توجہ ہوگی تو جلد نتائج سامنے آئیں گے۔