دنیا
Time 22 مارچ ، 2024

مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی

واقعے میں مسجد کے باہر افطار دسترخوان پر بیٹھا ایک شخص جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے: عرب میڈیا— فوٹو: عرب میڈیا
واقعے میں مسجد کے باہر افطار دسترخوان پر بیٹھا ایک شخص جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے: عرب میڈیا— فوٹو: عرب میڈیا

مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر مسجد کے باہر افطار دستر خوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثہ مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا جب روزہ دار  افطار کیلئے مسجد کے باہر دستر خوان پر بیٹھے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کے امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور فوری طورپر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متعلقہ ادارے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :