لاہور: اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کانسٹیبل نے تلخ کلامی پر اپنے سینیئر کو تھپڑ دے مارا

لاہور میں سب انسپکٹر کو تھپڑ مارنے والے سکیورٹی کانسٹیبل کو ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا۔ 

ترجمان پولیس کےمطابق اسپیشل پروٹیکشن ہیڈکوارٹر مناواں میں ایک ماہ قبل کانسٹیبل بابر نے تلخ کلامی کے بعد سب انسپکٹر زمان کو گالیاں دی تھیں اور تھپڑ مارا تھا۔

 واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی اور پولیس حکام نے کانسٹیبل بابر کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا تھا ۔

تاہم انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر ڈی آئی جی منتظر مہدی نے کانسٹیبل بابر کو ملازمت سے برخواست کر دیا ہے۔ 

ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :