28 جنوری ، 2013
شیخو پو رہ … ضلع شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی میں پولیس نے بھارتی سرحدکے قریب چھاپا مار کر ایک گھر سے بڑی تعداد میں ممنوعہ بور کا اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران فاٹا سے تعلق رکھنے والے 2 ملزموں واقف خان اور تزاوت خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان طویل عرصے سے علاقہ غیر سے اسلحہ لاکر پنجاب میں فروخت کرتے تھے۔ ایڈیشنل ایس پی جہانزیب خان کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔