28 جنوری ، 2013
سوئی… سوئی کے علاقے گنڈوائی چوکی میں ایف سی کے عملے نے سٹرک کنارے نصب بارودی سرنگ اور 2کلو دھماکہ خیزمواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ ایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد نے سوئی کے علاقے گنڈوائی چوکی کے قریب بارودی سرنگ اور 2 کلو دھماکہ خیزمواد نصب کررکھا تھا۔ ایف سی کے عملے نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگ اور دھماکا خیزمواد برآمد کرکے اسے ناکارہ بنادیا۔